اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ زیارت کے لئے فرزند رسول حضرت امام موسی کاظم(ع) کے روضہ مطہر جانے والے زائرین کے راستے بغداد کے تحریر اسکوائر کے قریب بم دھماکہ ہوا جس میں چار زائر شہید اور بارہ زخمی ہوئے جبکہ شمالی بغداد کے مضافاتی علاقے باب الشام پر دو مارٹر گولے گرنے کے نتیجے میں بھی دو افراد مارے گئے اور چار زخمی ہوئے- حکومت عراق نے فرزند رسول حضرت امام موسی کاظم(ع) کے یوم شہادت کے موقع پر کاظمین جانے والے زائرین کے راستوں کی حفاظت کے لئے پچھتّر ہزار سیکورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا ہے- قابل ذکر ہے کہ پچّیس رجب المرجب فرزند رسول حضرت امام موسی کاظم(ع) کے یوم شہادت سے مناسبت رکھتی ہے- اطلاعات کے مطابق اس موقع پر عراق کے مقدس شہر کاظمین میں منعقدہ مجالس و ماتم اور نوحہ خوانی کے پروگراموں میں شرکت کے لئے بڑے پیمانے پر زائرین شہر کاظمین پہنچ رہے ہیں-
۔۔۔۔۔۔۔
/169